Orhan

Add To collaction

محبت نہیں عشق یے

محبت نہیں عشق یے
از قلم این این ایم
قسط نمبر15

وہ انکل میں ایک پروجیکٹ شروع کر رہا تھا جس کے لیئے مجھے دس کروڑ کی ضرورت ہے اور آپ تو  جانتے ہیں اس پروجیکٹ کے علاؤہ بھی دوسرے پروجیکٹ ہیں میرے اور اس پروجیکٹ کے لیئے میرے پاس پیسوں کی کمی ہے اگر  آپ میری کچھ مدد کر دیں گے تو بہت آسانی ہو جائے گی  حسیب نے نظریں جھکاتے ہوئے کہا کہا لیکن میں اتنی بڑی رقم کہاں سے لاؤں گا طاہر صاحب حیرانی سے بولے انکل کیسی باتیں کرتے ہیں آپ کے لیئے دس کڑوڑ کونسی بڑی بات ویسے بھی  آپکی جائیداد میں ماہروش کا بھی تو حصہ ہے بس آپ وہ مجھے دے دیں  ویسے بھی اب آپکی بیٹی کی ایک فیملی ہے اب خیر سے ماں بن گئی ہے اب اپکو اسکا حصہ دے دینا چاہیے  آپکی نواسی کا اپنی ماں کی دولت پر بھی تو حق ہے حسیب نے نواسی کی بات کرکے طاہر صاحب کا دل پگلا دیا تھا تم صحیی کہہ رہے ہو میں آج ہی بھائی صاحب سے بات کرتا ہوں طاہر صاحب نے کچھ سوچتے ہوئے کہا نہیں انکل آپ کسی سے یہ بات نا کیجیئے کا جب میرا پروجیکٹ مکمل ہو جائے گا ہم سب کو سمجھا دیں گے   حسیب نے بڑی راز داری سے کہا جیسے تم کہو بیٹا طاہر صاحب جلدی سے مان گئے اتنی بڑی رقم نکالنے میں وقت تو لگے گا جیسے ہی نکلے گی اپکو دے دوں گا طاہر صاحب نے حسیب کے کندھے پر ہاتھ رکھتے ہوئے کہا  شکریہ انکل حسیب نے مسکراتے ہوئے کہا اور چائے پینے لگے اس کی مسکراہٹ میں اک شاطر شخص چھپا ہوا تھا
============
بیٹا ایک ہفتہ ہوگیا ہے اب ہم اپنے گھر جائیں گے ویسے بھی بیٹی کے گھر زیادہ دن  رکنا اچھی بات نہیں طاہرہ بیگم ماہروش سے کہہ رہی تھیں طائی جان کچھ دن اور روک جائے ماہروش نے پیار سے کہا  نہیں بیٹا ابھی تو جانا پڑے گا لیکن میں پھر آؤں گی جلدی  طائی جان نے ماہروش کے سر پر ہاتھ پھیرتے ہوئے کہا  ابھی جانا ہے تو جائے لیکن جلدی آنا پڑے گا  ماہروش نے لاڈ سے کہا اور طائی جان کے گلے لگ گئ جب میری  بیٹی کہے گی تب اا جاؤں گی طائی جان نے پیار سے کہا تھا
0==========
یہ لو حسیب پورے دس  کڑوڑ کا چیک ہے طاہر صاحب نے حسیب کو چیک دیتے ہوئے  کہا تھینک یو انکل حسیب نے ان کے گلے لگاتے ہوئے کہا تھینک یو کی کیا بات ہے تمہارے اپنے پیسے تھے طاہر صاحب نے پیار سے کہا 
=00==========
ماں  ماہروش کیسی تھی مطلب ٹھیک تھی خوش تھی نا وہ سب لوگ گھر پہنچ چکے تھے اور حدیب طاہرہ بیگم سے وہاں کی صورتحال پوچھ رہا تھا

   1
0 Comments